۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عراقچی / خلیل الحیه

حوزہ / ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن کے ساتھ گفتگو میں کہا: فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کے سلسلے میں جمہوریہ اسلامی ایران کی پالیسی مضبوطی سے جاری رہے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اور عرب اور اسلامی تعلقات کے ذمہ دار "خلیل الحیہ" سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا: جمہوریہ اسلامی ایران غزہ میں جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے لیے فلسطینی عوام اور مزاحمتی گروہوں کے لئے قابل قبول ایسے کسی بھی معاہدے کی حمایت کرے گا۔

انہوں نے صیہونیوں کے جرائم کے خلاف غزہ کی عوام اور مزاحمت کی پچھلے گیارہ ماہ سے جاری استقامت کو سراہتے ہوئے کہا: ان شاء اللہ حتمی فتح فلسطینی عوام کی ہے اور جمہوریہ اسلامی ایران آخری دم تک ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

لسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن نے بھی اپنی گفتگو کے دوران سید عباس عراقچی کو جمہوریہ اسلامی ایران کے وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال، مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم اور مسجد اقصی کی ہئیت بدلنے کے لیے اس رجیم کے غیر قانونی اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

خلیل الحیہ نے فلسطینی عوام کی مزاحمت کی حمایت کے سلسلے میں شہید وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا: فلسطینی عوام جمہوریہ اسلامی ایران کی فلسطینی نظریات کی مسلسل حمایت اور صیہونیوں کے جرائم کے خلاف ان کی مزاحمت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .